5 اگست 2014 - 20:25
داعشیوں نے اپنے جرائم برملا کرنے کے لیے میڈیا مراکز کھول دئے+ تصاویر

تکفیری گروہ داعش نے اپنے بھیانک جرائم لوگوں کو دکھلانے اور ان میں دھشت پیدا کرنے کی غرض سے اپنے زیر تسلط عراقی شہروں میں میڈیا مراکز کھول لئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش نے اپنے بھیانک جرائم لوگوں کو دکھلانے اور ان میں دھشت پیدا کرنے کی غرض سے اپنے زیر تسلط عراقی شہروں میں میڈیا مراکز کھول لئے ہیں۔
اس تکفیر گروہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ’’نقطہ اعلامیہ‘‘ نامی میڈیا مراکز آڈیو اور ویڈیو کلیپس کے ذریعے داعش کے جرائم کو برملا کریں گے۔
الیوم السابع نیوز ایجنسی نے منگل کو یہ خبر شائع کر کے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا میں یہ مراکز عید فطر کے دوسرے دن ہی کھول دئے گئے تھے جن کے ذریعے داعش آڈیو اور ویڈیو کلیپس میں اپنی خبریں شائع کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تکفیری گروہ بعض عربی اور غربی ممالک کی حمایت سے عراق اور شام میں حیران کن جرائم انجام دے کر لوگوں میں دھشت پیدا کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲